نوئیڈ28فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) نوئیڈا کے ایس ٹی ایف نے مطلوبہ مجرم موہت اور روہت کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ٹی ایف یوپی کے نوئیڈا یونٹ نے اوپو کمپنی کے گارڈ کو گولی مار کر شدید زخمی کر نے کے معاملے میں مطلوب دو ملزمان موہت اور روہت کو بدھ کو گرفتار کر لیا۔ ان دونوں پر دس دس ہزار روپے کا انعام کا اعلان تھا۔گرفتار دونوں لٹیرے سندر۔ انل بھاٹی گینگ کے سرگرم رکن ہیں اور دونوں بھتہ خوری ، پانی کی سپلائی کا ٹھیکہ کا کام بھی کرتا ہے ، جس کا مالی فائدہ سندر بھاٹی۔انل بھاٹی کو بھی مل رہا تھا۔موہت پہلے تھانہ 20 سے ڈی ان ڈی ٹول پر دباؤ بنا کر ٹرک پاس کرانے کو لے کر ٹول اہلکاروں پر گولی چلانے کے مقدمے میں جیل جا چکا ہے۔ یہ دونوں ایم کے ٹریڈرس کے نام سے کمپنی بنا کردباؤ کے ذریعہ کچھ کمپنیوں میں پانی کی سپلائی کر رہے تھے۔ اس کمپنی کے اکاؤنٹ کا پتہ لگا کر مقامی پولیس کی مدد سے تقریبا 12.5 لاکھ روپے ضبط کئے جا چکے ہیں۔